بریکوٹ : شموزئی فیڈر کے مسلئے پر ضلع سوات اور ضلع لویر دیر کے ممبران اسمبلی پر مشتمل جرگہ بھی ناکام ،ائندہ ہفتے وزیر اعلیٰ ہاؤس میں حتمی جرگہ ہوگا ۔ذرائع کے مطابق گذشتہ روز فشنگ ہٹ میں منعقدہ جرگہ جس میں ضلع سوات سے صوبائی وزیر کھیل و ثقافت محمود خان ،معاؤن خصوصی ڈاکٹر امجدعلی ،ممبران صوبائی اسمبلی عزیز اللہ خان گران ، فضل حکیم ،ڈاکٹر حید ر علی خان ،اسسٹنٹ کمشنر بریکوٹ ملک دل نواز خان جبکہ ضلع لوئر دیر سے سینئر منسٹر عنایت اللہ خان ۔ممبران صوبائی اسمبلی شکیل خان ،بخت بیدار خان،ادئنزی جرگہ کے ممبران ،ڈ ی سی لوئر دیر عرفان اللہ خان وزیر ،اسسٹنٹ کمشنر چکدرہ شاہ سعود کے علاوہ دیگر موجود تھے ۔ذرائع کے مطابق لوئر دیر کے ممبران اسمبلی اور ادئنزئی جرگے کے ممبران نے شموزئی فیڈر پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے شموزئی فیڈر پر راضی نہ ہوسکے۔اس مسلئے کو حل کرنے کے لئے حتمی جرگہ وزیر اعلیٰ ہاؤس میں منعقد کرنے پر دونوں فریقین نے راضی ہوگئے ۔جس کے بعد ائندہ ہفتے شموزئی فیڈر کا مسلۂ وزیر اعلیٰ کے سربراہی میں حل کرنے کی کوشش کی جائے گی ۔ رپورٹ ریاض احمدسے
538 total views, no views today


