مینگورہ ، گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول طاہر آباد مینگورہ میں چوکیدار نہ ہونے کیوجہ سے طالبات اور استانیوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ، عوامی حلقوں کا متعلقہ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ ہے کہ یونین کونسل بنڑ طاہر آباد کے عوامی حلقوں نے اس بات پر انتہائی افسوس کا اظہار کیا ہے کہ تین مہینے گزرنے کے باوجود سکول چوکیدار نہ ہونے سے سکول کی استانیوں اور طالبات کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ، انہیں سکول آنے جانے اور سیکورٹی کے لحاظ سے بھی خدشات کا سامنا ہے ، سکول میں بچیوں کی تعداد 600 سے زائد ہے مگر چوکیدار نہ ہونے کی وجہ سے طالبات کے والدین اور عوامی حلقوں نے مشترکہ بیان میں ضلعی انتظامیہ اور محکمہ تعلیم سے اس سلسلے میں اصلاح احوال کا مطالبہ کرتے ہوئے سکول میں فوری طور پر چوکیدار کی تعیناتی برائے حفاظت طالبات کا مطالبہ کیا ہے ، انہوں نے مطالبہ کہا کہ اگر چوکیدار کی تعیناتی جلد عمل میں نہیں لائی گئی تو والدین بچوں کے ہمراہ سڑکوں پر نکل کر بھر پور احتجاج کریں گے ، اس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ حکام پر ہوگی ۔
662 total views, no views today


