مینگورہ، سوات سکاؤٹس اوپن گروپ کے زیر اہتمام گزشتہ روز صفائی مہم شروع کیا گیا ، صفائی مہم میں شاہین سکاؤٹس ، بوائے سکاؤٹس اور روور سکاؤٹس کے ممبران اور لیڈر زنے شرکت کی ، مہم کے دوران گروپ لیڈروں نے صفائی کے حوالے سے اگاہی پمپلیٹ تقسیم کئے ، گروپ لیڈرز اختر علی ، سیاب خان اور پریس سیکرٹری لقمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صفائی نصف ایمان ہے ، ماحول صاف ستھرا رکھنا معاشرے کے ہر فرد کا فرض ہے ،انہوں نے کہا کہ مہم کا مقصد صرف اور صرف لوگوں میں اگاہی پیدا کرنا تھا تاکہ معاشرے کے ہر فرد ہمارا ساتھ دیکر ماحول کو صاف ستھرا بنائیں ،انہوں نے کہا کہ اگر ماحول صاف ہوں تو بیماریاں بھی کم نظر آئیں گے ۔
708 total views, no views today
Comments


