مینگورہ، مینگورہ پولیس کی کارروائی ،چوروں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا،مقدمہ درج ،حوالات میں بند،تفتیش شروع ، مینگورہ کے علاقہ بارامہ میں چوروں نے میڈیکل سٹور اورکریانے کی دکان کے تالے توڑ دئے کہ اس دورا ن دکان کا مالک آگیا جسے دیکھتے ہی چور بھاگ گئے تاہم مالک نے فوری طورپر پولیس کو اطلاع دی ،پولیس نے موقع پر پہنچ کر دوچوروں شیرمحمد سکنہ کوکارئی اور نعمان گنبدمیرہ مینگورہ کوگرفتار کرلیا اوردو چورعمرواحد اورنواب علی موقع سے فرارہوگئے ،اس حوالے سے پولیس نے میڈیاکو بتایا کہ فرارہونے والے چوروں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں اورعنقریب انہیں بھی گرفتار کیا جائے گا،پولیس کے مطابق چورنشے کے عادی ہیں جنہوں نے اس سے قبل بھی کئی چوریاں کی ہیں جن میں سے بعض کو اس سے قبل بھی گرفتار کیاگیاتھا ،حالیہ گرفتار چوروں سے تالے توڑنے کے آلات اور نشہ آور گولیاں بھی برآمد کی گئی ہیں،بعدازاں چوروں کو میڈیاکے سامنے پیش کیاگیا۔
664 total views, no views today


