مینگورہ ، سوات کی تاریخ میں پہلی مرتبہ مسٹر پاکستان اور جونیئر پاکستان باڈی بلڈنگ مقابلے اختتام پذیر ، دو روزہ مقابلوں میں ملک کے چاروں صوبوں ، اسلام آباد ، فاٹا اور پولیس پر مشتمل 100 تنسازوں نے مقابلوں میں حصہ لیا ، اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ڈیڈک چیئرمین ایم پی اے فضل حکیم خان تھے ، تقریب کے دوران کھلاڑیوں نے تنسازی کا زبردست مظاہر ہ کرکے شرکاء سے داد وصول کرلی ،
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈیڈک چیئرمین ایم پی اے فضل حکیم خان نے کہا کہ سوات میں مسٹر پاکستان اور جونیئر پاکستان کے مقابلوں کے انعقاد کا مقصد دنیا بھر کو پیغام دینا ہے کہ سوات میں مثالی امن قائم ہے ، اس موقع پر یحییٰ بٹ سینئر وائس چیئرمین پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن ،طارق پرویز جنرل سیکرٹری پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن ، طارق محمود ڈائریکٹر سپورٹس خیبر پختونخوا ، فرمان خان چیئرمین باڈی بلڈنگ ایسو سی ایشن ضلع سوات ، نثار احمد صدر ضلع سوات نے کہا کہ سوات میں تنسازی مقابلوں کیلئے بہترین انتظامات کئے گئے تھے ، خوبصورت وادی میں مثالی امن قائم ہے ، مسٹر پاکستان کو ٹرافی اور ایک لاکھ روپے نقد جبکہ جونیئر مسٹر پاکستان کو ٹرافی اور 50 ہزار روپے سے نوازا گیا جبکہ دوسرے کھلاڑیوں میں بھی انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کئے گئے ۔
402 total views, no views today


