سوات ، چےئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان نے کہا ہے کہ سوات کے تمام ہسپتالوں کو علاج معالجہ اور صفائی و خوش اخلاقی میں سینور ہسپتال سیدوشریف کا معیار اپناناچاہیے۔ وہ پیر کے روز مذکورہ ہسپتال کے دورہ کے موقع پر اظہار خیاسل کر رہے تھے۔ ڈائر یکٹر ڈاکٹر عطیف اللہ نے فضل حکیم خان کو مفصل بر یفنگ دی اور ہسپتال کے مختلف حصوں کا معائنہ کر ایا۔ڈائریکٹر ہسپتال نے کینسر کے مریضوں کو فراہم کی جانے والی تشخیصی اور علاج معالجہ کی سہولیات اور جدید ترین مشینوں کے بارے میں بتایا اور مطالبہ کیا کہ ہسپتال میں علاج کی مکمل سہولیات کیلئے (385)ملین روپے کی ضرورت ہے جس سے جدید ترین مشینیں خریدی جا سکیں۔ان سہولتوں کی فراہمی کے بعد صوبہ بھر کے کینسر مریضوں کو علاج معالجہ کی جدید ترین سہولیات میسر ہوں گی۔چےئرمین ڈیڈیک نے ہسپتال کی صفائی ،ڈاکٹروں اور طبی عملہ کے لگن اور مریضوں کو دی جانے والی سہولیات پر انتظامیہ کو زبر دست خراج تحسین پیش کی۔انھوں نے یقین دلایا کہ وہ (385)ملین روپے کی فراہمی کیلئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سے رابطہ کریں گے اور کوشش کریں گے کہ یہ ضروری رقم جلد از جلد فراہم کی جاسکے تاکہ یہاں علاج کیلئے آنے والے مریضوں کو تمام بنیادی سہولیات مقامی طور پر فراہم ہو سکیں ۔انھوں نے مریضوں کی مزاج پرسی کی اور علاج کی سہولیات دریافت کیں اس موقع پر سہیل سلطان ایڈوکیٹ ،پی ٹی آئی کے متخب نمائندے اور ورکز و عہدہ دار بھی موجود تھے۔
1,042 total views, no views today


