سوات ، ایڈیشنل سیشن جج / اضافی ضلعی قاضی دوئم سوات نے مشہور مقدمے میں فیصلہ سناتے ہوئے ، مجنون کو 25 سال قید اور اسکی معشوقہ کو دس سال قید کے سزا سنادی ، دو ملزمان بری ، مینگورہ پولیس سٹیشن کے مشہور مقدمہ جس میں مجرمہ ذاکرہ سید نے جو میڈیکل کی سٹوڈنٹس بھی تھی ، اس کی شادی عرفان نامے لڑکے سے ہوئی تھی ، مگر اس سے پہلے انکا ناجائز تعلقات جواد نامے لڑکے سے تھی ،ذاکرہ سید نے اپنے شوہر عرفان کو اپنے باپ کے گھر بلوایا اور مینگور ہ کے قریب شہاب نگر میں موت کے گھاٹ اتاردیا ، مینگورہ پولیس سٹیشن میں قتل کا مقدمہ درج کیا گیا اور باریکی کے ساتھ تفتیش شروع ہوگئی جس میں پولیس کو پہلے مرحلے جواد ، ذاکرہ سید ، علی رحمان ، شاہد فرہاد تفتیش میں لے لیا اور پہلے مرحلے میں انہوں نے سچ اگھل لیا ، اس اہم مقدمے میں فاضل عدالت نے تمام قانونی کاروائی پوری ہونے کے بعد دونوں طرف سے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد فاضل عدالت نے مقدمے کے اہم مجرم جواد کو 25 سال قید اور اس کے معشوقہ ذاکرہ سید کو 10 سال قید کا سزاء سنایا ، اس مقدمے میں دوملزمان شاہد فرہاد اور علی رحمن کو بری کردیا گیا ۔
598 total views, no views today


