مینگورہ، قومی وطن پارٹی کی جانب سے یونین کونسلوں کی سطح پر تنظیم سازی اورشمولیتوں کا سلسلہ جاری ہے،رنگ محلہ اور گنبدمیرہ میں بھی تنظیم قائم کردی گئی ،اس حوالے گذشتہ روز مینگورہ کی یونین کونسل رنگ محلہ وگنبدمیرہ میں پارٹی کا اجلاس ہوا جس کے دوران یونین اورویلیج کونسل کیلئے تنظیم قائم کردی گئی جبکہ یونین کونسل ملوک آباد میں سرگرم سماجی کارکن کامران خان نے قومی وطن پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی،تنظیم سازی کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کے زونل چیئرمین فضل رحمان نونو، صدیق علی خان،شاہی دوران خان اور دیگر نے کہاکہ قومی وطن پارٹی پختونوں کی نمائندہ جماعت ہے جو ان کے حقوق کے حصول اور مسائل کے حل کیلئے عملی کوششیں کررہی ہے یہی وجہ ہے کہ دیگر سیاسی پارٹیوں سے مایوس ہونے والے لوگ مسلسل ہماری پارٹی کی طرف آرہے ہیں،انہوں نے کہاکہ نئی شمولیتوں اور تنظیموں کے قیام سے قومی وطن پارٹی ایک مضبوط قوت بن چکی ہے۔
550 total views, no views today


