مینگورہ، سوات میں بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والے ملزموں کو پاک فوج کے حوالے کیاجائے، 17بچوں کے ساتھ بدفعلی اور ان کی ویڈیوز بنانے والے درندے کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ،ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز حاجی محمد زبیر خان کی رہائش گاہ پر پا ک فوج ،پولیس ،سول سوسائٹی اور صحافیوں کے شہداء کیلئے دعائیہ تقریب اور سوات میں بڑھتی ہوئی فحاشی اور بچوں پر جنسی تشدد کیخلاف مذمتی اجلاس سے علاقہ مشران نے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر کنوئنئر تحریک اصلاح معاشرہ وچیئر مین امن تنظیم ملاکنڈ ڈویژن حاجی محمد زبیرخان ،حاجی سیف الملوک ،ڈاکٹر خالد محمودخالد گجر ،شعیب خان ،نعیم خان ،محمد رحمن ،خالد خان ،محمد عالم ایڈووکیٹ ،ظفراللہ خان دولت خیل اور متاثرہ بچوں کے والدین نے بھی موجود تھے، مقررین نے کہاکہ پولیس میں موجود کچھ کالی بھیڑیں ان درندوں کی پشت پناہی کررہے ہیں اس لئے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ اس طرح کے گھناؤنے جرائم میں ملوث تمام مجرمان کو پاک فوج کے حوالے کیا جائے تاکہ متاثرہ خاندانوں کو بروقت انصاف مل سکے، انہوں نے کہاکہ متاثرہ بچے ہمارے ہی بچے ہیں اور اس بدترین ظلم کے خلاف ہم بھی ان مظلوم خاندانوں کے ساتھ ہیں اور مجرمان کو کسی بھی صورت سزا سے بچنے نہیں دیں گے ،مقررین نے واضح کیا کہ سوات میں امن ضرور قائم ہے لیکن اگر دیکھا جائے تو جرائم آہستہ آہستہ بڑھ رہے ہیں لہٰذہ پولیس حکام جرائم کی روک تھام کیلئے فوری اقدامات کریں۔
700 total views, no views today


