بریکوٹ ، پاکستان مسلم لیگ (ن) ملاکنڈ ڈویژن یو تھ ونگ ایڈیشنل جنرل سیکرٹری نثار احمد نے کہاہے کہ وزیراعظم پاکستان کے دور ے سے سوات میں ایک نئے دور کا آغاذ ہوگا ۔پارٹی کارکنوں نے ان کے دورے کے تمام تر تیاریاں مکمل کی ہیں اور انشاء اللہ یہ گراسی گراؤنڈ میں جلسہ تاریخی ہوگا ۔سوات کے مسائل کے حل کے لئے وزیراعظم پاکستان نواز شریف اہم اعلانات کریں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بریکوٹ میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہاکہ 20مئی کو وزیراعظم پاکستان کا دور ہ سوات ہے اور یہ دورہ سوات کے لئے نہیں بلکہ پورے ملاکنڈ ڈویژن کے لئے بہت اہمیت کا حامل ہے اور ہمیں امید ہے کہ انشاء اللہ وزیر اعظم پاکستان کا دور ہ بہت کامیاب ہوگا ۔سوات کے عوام کے محرومیوں کا ازالہ کیا جائے گا اور اس دورے کے دوران میگاپراجیکٹس کے اہم اعلانات بھی ہوں گے ۔انہوں پارٹی کارکنو ں سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم کے جلسے کو کامیاب کرانے کے لئے اپنے تمام تر صلاحیتوں کا بھرپور استعمال کریں تاکہ جلسہ کو کامیاب کرکے ثابت کردیں کہ سوات پاکستان مسلم لیگ (ن) کا گڑھ ہے اور سواتی عوام کا وزیر اعظم پر مکمل اعتماد ہے ۔ ریارض احمد سوات نیوز ڈاٹ کام
690 total views, no views today


