مینگورہ، بلدیاتی نظام مسائل کے حل کیلئے آسان طریقہ کار ہے لیکن سال پورا ہونے کو ہے مسائل جو ں کے توں ہے ، وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ کے دورہ سوات سے امید یں وابستہ ہیں ، کسٹم ایکٹ کے خاتمے سمیت دیگر میگاپراجیکٹس کے اعلانات متوقع ہیں ، بلدیاتی نظام کے حوالے سے بھی اعلانات کریں گے ، ان خیالات کا اظہار ضلعی ناظم محمد علی شاہ نے ودودیہ ہال میں ناظم کونسلر اتحاد کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر نائب ناظم اعلیٰ عبدالجبار خان ، ڈیڈک چیئرمین و ایم پی اے فضل حکیم خان ، تحصیل با بو زئی کے ناظم اکرام خان ، تحصیل کبل کے ناظم رحمت علی ، نائب ناظم حنیف خان ، ضلعی کونسلر شاہ ولی خان ، تحصیل چارباغ کے ناظم محبوب علی ، خوازہ خیلہ کے ناظم عثمانی و دیگر نے بھی خطاب کیا ، انہوں نے کہا کہ ضلع و تحصیل کے سطح پر ماہوار اجلاس ہونگے جسمیں مسائل جان کر اس کے حل کیلئے کوشش کریں گے ، موجوہ نظام مین کمزوریاں اور خامیاں ہیں حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ خامیاں دور کرکے شفاف نظام متعارف کرایا جائے ، انہوں نے کہا کہ اپنے حق کیلئے لڑنا ہوگا حقوق کے حصول کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ، منتخب نمائندے مسائل اٹھائیں تاکہ حل کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں ، انہوں نے کہا کہ یونین کونسل میں سرکاری املاک کا تحفظ اور چیک اینڈ بیلنس ذمہ داری ہے جس کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے ، انہوں نے کہ اکہ ترقیاتی کام ترجیح ہے اور ہر صورت میں کریں گے ، فنڈ منظور ہو چکے ہیں ہر یونین کونسل اور ویلج کونسل میں تعمیراتی کام ہوں گے ۔
662 total views, no views today


