بریکوٹ :نئبر ہوڈ بریکوٹ غربی کے دفتر کا افتتاح تحصیل ناظم بریکوٹ گوہر ایوب خان نے کیا ۔اس سلسلے میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی ۔تقریب میں تحصیل تمام پارٹیوں کے قائدین نے علاقے کی تعمیر و ترقی کے لئے سیاست سے بالاتر ہوکر خدمت کرنے کا عزم کردیا ۔بلدیاتی نمائندہ گان نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ بلدیاتی نظام کے خاتمے کے لئے نہیں بلکہ اس نظام کو چلانے کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائیں ۔فنڈز میں 75فی صد کٹوتی کسی بھی صورت میں نہیں مانتے ۔سوات کے 214ویلیج کونسلوں میں بریکوٹ غربی اور بریکوٹ شرقی کے فنڈز کا اجراء فوری طور پر کیا جائے ورنہ احتجاجی مظاہر وں پر مجبور ہوجائیں گے ۔تقریب میں تحصیل بریکوٹ کے مسائل کی نشاندہی کی گئی جس میں بریکوٹ گرڈ اسٹیشن کی جلد از جلد تعمیر،قصاب خانے کی تعمیر ،مختلف علاقوں میں خوڑ پر رابطہ پلوں کی تعمیر ،بریکوٹ بازار سے تجاوزات کے خاتمے کے لئے محکمہ واپڈا اور ٹیلی فون کے کھمبے کو ہٹایا جائے ،بریکوٹ ہسپتال کے سامنے صاف پانی کے بندپلانٹ کو چالو کیا جائے ،بریکوٹ سول ہسپتال میں ایمرجنسی کو سینگشن کرکے سٹاف فراہم کیا جائے،بیکاریوں اور منشیات فروشوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے ودیگر شامل تھے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تحصیل ناظم بریکوٹ گوہر ایوب خان ،اے اے سی محمد فہیم خان ،پی پی پی کے رہنماء محمد شیر علی خان،پی ایم ایل (ن) کے رہنماء تاج محمد خان ،پی ٹی آئی خادم خان ،اے این پی پرویز خان ، ال ویلیج کونسل ناظمین صدر تحصیل بریکوٹ فضل ودود باچہ ،تحصیل کونسلر فضل اکبر خان ،قومی جرگہ کے سینئر نائب صدر انجینئر شرافت علی ،جماعت اسلامی بریکوٹ امیر محمد ظاہر خان ،ناظم حماد خان ،نائب ناظم اعزاز خان ،جنرل کونسلر نور محمد ،جنر ل کونسلر سمیر خان و دیگر نے کہا کہ صوبائی حکومت نے بلدیاتی نظام صوبے میں رائج کرکے ایک کارنامہ سرانجام دیا جس پر اس وقت لوگوں نے خراج تحسین پیش کیا ۔مگر بدقسمتی سے جب بلدیاتی نظام کا عمل مکمل ہوگیا تو اب صوبائی حکومت خود اسے ختم کرنے پر تلے ہوئے ہیں ۔بلدیاتی نظام میں علاقے کی بھرپور خدمت کی جاسکتی ہے اور اسی نظام میں اختیار ات نچلے سطح پر آتے ہیں ۔مقررین نے محکمہ واپڈا پر سخت تنقید کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ محکمہ واپڈا کے اہلکار عوامی خدمت نہیں بلکہ الٹا ان کے مشکلات میں اضافہ کرتے ہیں ۔بریکوٹ میں مقیم واپڈا اہلکار وں کا قبلہ درست کیا جائے یا انہیں یا سے تبادلہ کیا جائے ۔رپورٹ ریاض احمد
798 total views, no views today


