کبل، صوبائی حکومت سوات میں سی پی سنٹر ز قائم کرنے کا اعلان کریں دہشت گردی کے دوران متعدد بچے ذہنی وجسمانی معذوری کا شکار ہیں سنٹر ز کے قیام سے عوام کا دیرینہ مطالبہ پو را ہوگا پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نوٹس لے کر سنٹرز قائم کرنے کے لئے عملی اقدامات اٹھائیں ان خیالات کا اظہار ممتاز قانون دان اور سوات ہیومن رائٹس پروٹیکشن سوسائٹی کے چئیرمین محمد رحیم رما خیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سوات کے متعدد بچے ذہنی و جسمانی معذوری کا شکار ہوچکے ہیں جن کی بہتر نشو نما کے لئے سریبرل پلاسی سنٹرز قائم کرنا اشد ضروری ہے لہذا صوبائی حکومت سمیت عمران خان نوٹس لے کر صحت انصاف پروگرام کے تحت سی پی سنٹرز کے قیام کو عملی جامہ پہنا کر عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کریں۔
666 total views, no views today


