سوات، وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کے دورہ سوات کے موقع پر انتظامات مکمل ، گراسی گراؤنڈ میں سٹیج تیار ، کرسیاں لگ گئیں، کارکنوں میں جوش وخروش ، جلسہ کامیاب کرانے کیلئے مینگورہ شہر سمیت ضلع بھر میں اعلانات جاری، بڑے منصوبے شروع کرنے کے اعلانات ، دعوے اور یقین دہانیاں جاری، ذرائع کے مطابق وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف تقریبا تین سال کے بعد سوات کا ایک روزہ دورہ کرینگے
جس کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں، دو بڑے کنٹینروں پر مشتمل سٹیج بنایا گیا ہے، جبکہ گراسی گراؤنڈ میں پندرہ ہزار کے قریب کرسیاں لگائی گئیں ہیں، وزیر اعظم کے دورہ سوات کے موقع پر ضلع بھر کے تما سائن بورڈ ز پر خیر مقدمی بینرز اویزاں کئے گئے ہیں، جلسہ کو کامیاب بنانے کیلئے پورے ضلع میں اعلانات کئے جارہے ہیں، جبکہ اعلانات کیساتھ بڑے منصوبے شروع کرنے کے دعوے بھی کیے جارہے ہیں، جلسہ گاہ میں چاروں جانب مسلم لیگ ن کی پارٹی جھنڈیاں نصب کئے گئے ہیں، جبکہ جلسہ گاہ میں نواز شریف کے سوات امد کے موقع پر گانے بھی گائے جارہے ہیں، مجموعی طور پر کارکنوں میں کافی جوش وجذبہ پایا جارہا ہے اور دور دراز علاقوں سے کارکن گراسی گراؤنڈ کا دورہ کررہے ہیں۔
264 total views, no views today


