سوات، والی سوات کے بعد سوات کے لئے نواز شریف کا سب سے بڑا تحفہ کڈنی اسپتال قابل تعریف ہے،ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے رہنما داود شاہ نے سوات نیوز سے خصوسی بات چیت میں کی،انہوں نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف کااج سوات میں ہونے والا جلسہ سوات کے عوام کے لئے انتہائی اہمیت رکھتی ہے۔کیونکہ سوات میں تین سال سے تحریک انصاف کاانصاف نام سے حکومت نے سوات کے عوام کو مایوس کیا ہے۔اور سوات عوام کی اب صرف وزیر اعظم پاکستان سے بڑی امید ہے،وزیر اعظم گراسی گراونڈ میں جلسہ عام سے خطاب کرینگے سوات کے ترقی کے لئے مختلف منصوبوں کا اعلانات بھی کرینگے
۔ اس کے علاوہ کڈنی اسپتال کا افتتاح بھی کرینگے ،جو پنجاب حکومت کی طرف سے ایک تحفہ ہے ۔اس کے علاوہ سوات کا اہم مسلہ کالام روڈ اور لنڈاکے سے منگورہ روڈ جو کھنڈرات کا منظر پیش کر رہے ہیں،اپنے جلسے میں اس کے دوبارہ تعمیر کا اعلان بھی کرینگے،داود شاہ نے مزید کہا،کہ میاں محمد نواز شریف پورے پاکستان کا وزیر اعظم ہے،جلسہ میں بھر پور شرکت کرینگے،کیونکہ سوات کے عوام مہمان نواز ہے،اور اپنے مہمان کا مہمان نوازی کا ثبوت ضرور دینگے
279 total views, no views today


