مینگورہ ، وزیر اعظم میاں نواز شرے اپنے دورے سوات میں موٹروے اور ایکسپریس وے سمیت مختلف منصوبوں کا اعلان کیا جن میں خواتین یونیورسٹی کیمپس، نوجوانوں کے لیے ٹیکنکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ ، مٹہ اور کبل میں 132 کے ۔وی گرڈ اسٹیشن، ہاکی گروانڈ کے لیے آسٹروٹرف شامل ہیں جب کہ انہوں نے سیدو شریف کے ایئرپورٹ کو دوبارہ فعال کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہاں سے انٹر نیشنل پروازیں شروع کی جائیگی۔اس کے علاوہ انہوں نے شانگلہ اور سوات کے ضلعی حکومتوں کو 20،20 کروڑ روپے کا اعلان کیا۔ایک بار پھر 2018 کو بجلی بحران کے خاتمے کا سال قراردیا۔ وزیراعظم نے عمران خان کا نام لئے بغیر تنقید کرتے ہوئے کہا کوئی سڑکیں بنا رہا ہے کوئی سڑکوں پر ارہا ہے۔ اپنا اپنا مقدر ہے۔ سوات میں کڈنی اسپتال پنجاب کی طرف سے خیبرپختونخوا کو تحفہ ہے۔ جبکہ چکدرہ کالام روڈ کو ایکسپریس وے بنانے بھی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے کہا اقتصادی راہداری بشام کو خطے سے ملائے گی اور اس کے ثمرات اس خطے میں آئیں گے۔ وزیراعظم نے اپنے خطاب میں شانگلہ کیلئے یونیورسٹی کیمپس کا بھی اعلان کیا۔ اس سے پہلے مینگورہ کے علاقے سنگوٹہ میں نواز شریف کڈنی اسپتال کا افتتاح کیا۔ وزیراعظم نے اسپتال کا دورہ کیا اور مریضوں سے بھی ملے ان کی خیریت پوچھی اور جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔ نواز شریف نے ایک غریب مریضہ کیلئے پندرہ ہزار روپے ماہانہ وظیفے کا بھی اعلان کیا۔ اس موقع پر مریضوں نے جدید اسپتال کی تعمیر پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم نے اسپتال میں شہباز شریف آپریشن تھیٹر کمپلیکس کا بھی افتتاح کیا۔ نواز شریف کڈنی اسپتال ایک سو دس بیڈز پر مشتمل ہے اور یہ منصوبہ 80 کروڑ روپے سے مکمل کیا گیا۔ اسپتال کو پنجاب اسپتال ٹرسٹ نے تعمیر کیا ہے۔ اسپتال میں 14 ڈائیلیسز مشینیں، دو اپریشن تھیٹر، ایک سی ٹی اسکین مشین ، ایکس رے مشین اور دیگر جدید الات موجود ہیں۔
684 total views, no views today


