مینگورہ، وزیر اعظم پاکستان نوازشریف کا دورہ سوات ، مینگورہ سیدوشریف روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند ہونے سے مقامی لوگوں سمیت اسپتالوں میں لائے جانے مریض شدید مشکلات کا شکار رہے ، گزشتہ روز جب وزیر اعظم پاکستان نوازشریف گراسی گراؤنڈ میں جلسہ عام سے خطاب کے لئے آئے تو اس سے قبل انتظامیہ کی جانب سے مینگورہ سیدوشریف روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا جس سے لوگوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا رہا، واضح رہے کہ سیدومینگورہ روڈ پر سیدوٹیچنگ اسپتال واقع ہونے کی وجہ سے دیگر علاقوں سے مریض بھی لائے جاتے ہیں لیکن وزیر اعظم کے جلسہ کی وجہ سے لوگوں کوآنے جانے کی اجازت نہ ہونے کی وجہ سے مریض اور ان کے لواحقین مشکلات کا شکار رہے ، کئی گھنٹے تک روڈ کی بندش پر عوامی حلقوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ایسی صورت حا ل میں مریضوں کی آمدروفت کے لئے سہولت رکھنی چاہئے۔
776 total views, no views today


