سوات، مسلم لیگ ن کے رہنما داود شاہ نے کہا کہ عمران خان سوات میں اب اپنا وقت ضائع کرنے کیلئے آرہا ہے،تین سال سے وہی ٹوٹی پھوٹی سڑکیں ، وہی خراب اسپتال ہیں تبدیلی کہاں ہے ، عمران خان اب کونسا گیم کھیلنے آرہا ہے،ایک بار پھر سوات کے غیور عوام کو بے وقو ف بنانے کی کوشش کر رہے ہیں،خیبر پختون خوا میں تین سال سے تبدیلی کے نام پر حکومت کرنے والے عوام کو کوئی ایک بھی میگا پراجیکٹ نہیں دیا ،پنجاب حکومت اپنے عوام کیلئے میٹرو بس، موٹرویز اور اب میٹرو ٹرین پر بھی کام شروع کرنے کی جارہی ہے ،عمران خان کا اصل مقصد وزیر اعظم بننا ہے
اس لئے اب نواز شریف کو کام کرنے سے روکنے کی کوشش کر رہے ہے، 22 مئی کو سوات میں عمران خان کا جلسہ کبھی بھی کامیاب نہیں ہوگا،کیونکہ عمران کی سازشوں سے اب لوگ باخبر ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ اگلے حکومت بھی انشاء اللہ پاکستان مسلم لیگ کا ہے ، اور چاروں صوبوں میں ہوگا ،نواز شریف نے سوات میں کامیاب جلسہ کرکے مخالفین کے نیند حرام کردیا ، وزیر اعظم نے سوات کے لئے جن منصوبوں کا اعلان کیا اس پر میں وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کا شکریہ ادا کرتا ہو۔
462 total views, no views today


