بریکوٹ ، گاؤں پارڑئی کے چھ محلوں میں گوگل تنظیم نے ایس آر ایس پی اور سی ڈی ایل ڈی کے تعاون سے چھ ہینڈ پمپس نصب کردئیے ۔ان ہنڈ پمپس کی بدولت علاقے کے لوگوں کو صاف ،تازہ اور ٹھنڈا پانی ہر وقت میسر ہو گا ۔ہنڈ پمپس کے نصب ہونے کی وجہ سے علاقے میں پانی کا قلت مکمل طور پر ختم ہو گیا ۔گذشتہ روز گاؤں پارڑئی کے محلوں منڈی،اڈا،منجور ،دم اور کس میں چھ پمپس ایس آر ایس پی اور سی ڈی ایل ڈی کے تعاون سے نصب کئے گئے ۔گوگل تنظیم پارڑئی کے چیرمین سجاد علی خان نے افتتاح کیا ۔افتتاحی تقریب میں گوگل تنظیم کے دیگر عہدیداران بہادر خان ،سلیم خان ،نجات خان،محمد نواب ،شجاع الملک کے علاوہ دیگر موجود تھے ۔چیرمین سجاد علی خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایس آر ایس پی اور سی ڈی ایل ڈی نے دس لاکھ روپے کی لاگت سے گاؤں پارڑئی کے مختلف محلوں میں ہنڈ پمپس نصب کردئیے کیونکہ علاقے میں پانی کے کئی ایک مسائل تھے اب ان ہنڈ پمپس کی بدولت پانی کی قلت میں کمی آجائے گی ۔انہوں نے ایس آرایس پی اور سی ڈ ی ایل ڈی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ مجھے امید ہے کہ ائندہ بھی علاقے کے مسائل میں ہمارے ساتھ تعاون کریں گے ۔
938 total views, no views today


