سوات،قائد تحریک انصاف عمران خان اور وزیر اعلیٰ پرویز خٹک اج سوات کا ایک روزہ دورہ کرینگے، وزیر اعلیٰ صبح گیارہ بجے کے قریب کبل پہنچیں گے جہاں وہ تحصیل میونسپل کمیٹی کبل کے نئے بلڈنگ کاافتتاح کرینگے ، اس کے بعدوہ گلی باغ جائیں گے جہاں وہ سوات یونیورسٹی کے بلڈنگ کا افتتاح کرینگے، وزیر اعلیٰ سہ پہر ایک بجے کے قریب دار القضاء (پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بینچ) کے نئے کابینہ اور سوات ڈسٹرکٹ بار کے نئے کابینہ سے حلف لیں گے، اس کے بعد وہ مینگورہ جائین گے جہاں عمران خان سہ پہر چار بجے کے قریب پہنچیں گے جس کا استقبال وزیر اعلیٰ پرویز خٹک اور سوات کے ممبران قومی وصوبائی اسمبلی کرینگے، جس کے بعد وہ قائدین گراسی گراؤنڈ جائیں اور وہاں پر ائے ہوئے کارکن سے خطاب کرینگے، ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ اپنے خطاب میں کسٹم ایکٹ کے واپس لینے ، معدنیات پر ٹیکس کے خاتمہ سمیت سوات ایکسپریس وے اور دیگر ترقیاتی کاموں کا اعلان کرینگے، عمران خان اور پرویزخٹک کے دورہ سوات کے موقع پر جلسہ گاہ سمیت ضلع بھر میں سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔
582 total views, no views today


