سوات،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ کرنل شیر خان سے چکدرہ تک ایکسپریس وے پر کام اگلے مہینے شروع ہو جائیگا، پولیس لائن کے قریب فلائی اوور کی تعمییر ، چار ہسپتالوں کی اپرگریڈیشن ، سپیشل پولیس فورس کی مدت میں تین سال کی توسیع، سوات جیل کیلئے فنڈز کی منظوری دیدی ، سوات یونیورسٹی کی بلڈنگ کیلئے ڈھائی ارب کے اعلانات ، کسٹم ایکٹ کو ختم کرنے کیلئے وفاقی کو سمری بھجوادی ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوات یونیورسٹی کی بلڈنگ کی سنگ بنیاد اور گراسی گراؤنڈ میں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اس صوبے کا پانچ سو میگا واٹ بجلی وفاق چوری کررہا ہے، جبکہ گیس سمیت بجلی کی رائلٹی بھی نہیں دے رہے ، انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے تین بار چکدرہ کالام ایکسپریس وے کی منظوری دی ہے لیکن ابھی تک اس پر کام شروع نہیں کیا، انہوں نے کہا کہ اس صوبے میں تعلیم پر اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں، انہوں نے کہا کہ پولیس لائن مینگورہ کے قریب سڑک پر فلائی اور تعمیر کرینگے، جبکہ بریکوٹ ، کبل، خوازہ خیلہ او رمٹہ ہسپتالوں کو اپ گریڈ کیا جائیگا، انہوں نے کہا کہ ڈھائی ارب روپے کی رقم سے سوات یونیورسٹی کو پندرہ ماہ میں تعمیر کیا جائیگا ، انہوں نے کہا کہ سوات میں وومن یونیورسٹی بھی تعمیر کی جائے گی، جبکہ وزیر اعلیٰ ایجوکیشن فنڈ ز کیلئے تیس کروڑ اور ریسرچ کیلئے پچاس کروڑ فنڈز موجود ہیں، اسطرح یونیورسٹی ماڈل ایکٹ منظوری کیلئے اسمبلی میں پیش کیا ہے جو اگلے ماہ منظور ہو جائے گی، انہوں نے کہا کہ کالام میں سوات یونیورسٹی کا کیمپس تعمیر کرایا جائیگا، جبکہ چکدرہ میں صنعتی پارک کا قیام بھی ہمارے منصوبے میں شامل ہیں، انہوں نے کہا کہ کسٹم ایکٹ کو واپس لینے کیلئے وزیر اعظم کو سمری بھجوادی ہے وہ صوبائی حکومت کی سفارشات پر عمل درامد کرنے میں ٹال مٹول سے کام لے رہا ہے، صوبائی حکومت نے وفاق پر واضح کیا ہے کہ مالاکنڈڈویژن دہشت گردی اور سیلاب سے متاثرہ ہے یہاں پر کسٹم ایکٹ لاگو نہیں ہو سکتا ، انہوں نے کہا کہ یہ بھی تجویز دی ہے کہ کسٹم فری گاڑیوں کی بجائے اس ڈویژن کو ایکسپورٹ کی گاڑیاں بغیر کسٹم کے درآمد کرنے کی اجازت دی جائے ، انہوں نے کہا کہ صوبہ ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے اور یہاں کے عوام بہت جلد اس کے ثمرات دیکھیں گے۔
502 total views, no views today


