مینگورہ،پاکستان تحریک انصاف کے جلسہ میں سوات کے ایم این ایز اور ایم پی ایز نے یکجہتی کا مظاہرہ کیا اور پورے جوش وجذبے سے جلسہ گاہ میں موجود رہے، ممبران صوبائی اسمبلی ڈاکٹر حیدر علی، فضل حکیم ، ایم این اے مراد سعید نے جلسہ سے خطاب کیا، جبکہ وزیر اعلیٰ پرویز خٹک اور عمران خان نے اخر میں خطاب میں کیا، اس موقع پر وقتا فوقتا جلسہ میں بد انتظامی بھی دیکھنے کو ملی ، جبکہ سٹیج سے عمران خان کے حق اور نواز شریف کے خلاف عمران خان سمیت دیگر قائدین نے نعرے بھی لگائے ، جلسہ کے اختتام پر شہر بھر کی سڑکیں ٹریفک کی بد انتظامی کی وجہ سے بند رہے ، کئی کئی کلومیٹر تک سڑکیں بند رہی جس سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا ، اسی طرح عمران خان سہ پہر پانچ بجکر دس منٹ پر پہنچ گئے ۔
620 total views, no views today


