سوات،پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ہسپتالوں میں پرانے نظام کو ختم کرنے میں کامیا ب نہیں ہوسکے، پانچ ارب درخت لگا کر ماحول کو تبدیل کرینگے ، تیس فیصد بجٹ لوکل گورنمنٹ کو دیئے ہیں،ملک کو موٹر وے کی نہیں بچوں کو تعلیم دینے کی ضرورت ہے، پورے ملک میں سب سے زیادہ بجٹ تعلیم پر ہماری حکومت لگا رہا ہے،ملک کے اندر اور باہر طاقتور ڈاکوؤں کا احتساب کرینگے، اقتدار میں اکر نواز شریف کو سیدھا جیل بھجوائیں گے،سوات کے عوام نے مجھے جو عز ت دی اس پر سواتی عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں، پانامہ لیکس نے پاکستان کی تاریخ بدل دی ہے، نواز شریف بجلی ، گیس کا پورا پورا حق دیں، چشمہ بیراج کیلئے فنڈز ددے دیں تو ملک سے اناج کا بحران ختم ہو جائیگا، ان خیالات کااظہار انہوں نے گراسی گراؤنڈ میں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ بیس سال قبل سوات سے الیکشن لڑا تھا اور ریکارڈ ووٹ حاصل کئے تھے، اج دوبارہ سوات کے اتنے بڑے اجتماع کو دیکھ سوات کے عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں، انہوں نے کہا کہ اس صوبے میں سب سے زیادہ رقم تعلیم اور صحت کو دے رہے ہیں ، بہت جلد ہسپتال شوکت خانم طرز کے ہونگے، انہوں نے کہا کہ 2013 میں ہمارا صوبہ کرپشن میں سب سے پہلے تھا اور اج سب سے اخر میں ہے، انہوں نے کہا کہ نواز شریف اربوں روپے لیکر میڈیا کو خریدنے کی کوشش کررہا ہے لیکن وہ اس میں ناکام ہو گیا ہے ، انہوں نے کہا کہ صوبے میں پانچ سالوں میں پانچ ارب پودے لگا کر فضائی الودگی ختم کرکے ماحول کو خوشگوار کرینگے،ا نہوں نے کہا کہ پرانے نظام کو تبدیل کررہے ہیں اس میں مکمل طور پر کامیاب نہیں ہوسکے ہیں انہوں نے کہا نواز شریف اس ملک کے ڈھائی کروڑ بچوں کو سکول داخل کرے اور موٹر وے کی بجائے یہ رقم ا نکی تعلیم پر خرچ کریں ،کیونکہ موٹروے سے قومیں نہیں بنتی قومیں تعلیم حاصل کرنے سے بنتی ہے، انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے اربوں روپے باہر پڑے ہیں اور اف شو کمپنیوں کے مالک ہے برسر اقتدار یہ رقم واپس اس ملک کو لیکر ائیں گے،انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان اوراسکی ٹیم نے کرپشن کی ہے تو نواز شریف ان کو پکڑیں کیونکہ اگر ہم اقتدار میں اگئے تو پھرنوازشریف کو جیل جانا پڑے گا، انہوں نے نوجوانوں کو کہا کہ وہ اس ملک کے مستقبل ہے اور انہی لوگوں نے اگے ملک کو لیکر چلنا ہے۔
518 total views, no views today


