بریکوٹ، لنڈاکے سے اوڈیگرام تک نامعلوم افراد نے گاڑیوں سے ہزاروں کی تعداد میں مردہ مرغیوں کو سڑک کنارے رات کی تاریکی میں پھینک دئیے ۔وسیع علاقے میں بدبو اور تعفن پھیل گیا جس کی وجہ سے علاقے کے عوام کوسخت مشکلات کا سامنا رہا ۔تاحال مردہ مرغیوں کے پھینکنے کے وجوہات معلوم نہ ہوسکیں ۔ٹی ایم اے بریکوٹ نے گورنمنٹ ہائیر سکنڈری سکول بریکوٹ سے تحصیل تک جبکہ بعض علاقوں میں عوام نے اپنی مدد آپ کے تحت مردہ مرغیوں کو ٹھکانا لگایا ۔ گزشتہ شب نامعلوم افراد نے ہزاروں مردہ مرغیوں کو لنڈاکے سے اوڈیگرام تک سڑک پر پھینک دی ۔صبح سویر ے لوگوں نے سڑک پر مردہ مرغیوں کو دیکھ کر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ نامعلوم افراد نے سڑک کے عین وسط میں مردہ مرغیوں کو پھینک کر غیر انسانی اور غیر اخلاقی عمل کا مظاہر ہ کیا ۔مردہ مرغیوں کی وجہ سے علاقے میں بدبو اور تعفن پھیل گیا ۔لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت مردہ مرغیوں کو ٹھکانے لگایا اور احکام بالا سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ ان سازشی عناصر پر کھڑی نظر رکھیں اور ان کے خلاف سخت کاروائی کریں۔اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر بریکوٹ ملک دل نواز خان سے رابطہ کرنے پر کہا کہ گذشتہ شب مردہ مرغیوں کو پھینکنے والوں کے تعاقب جاری ہے اصل ملزمان معلوم ہونے کے بعد ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائیگی ۔
594 total views, no views today


