بریکوٹ ، ضلع سوات کے دیگر علاقوں کی طرح تحصیل بریکوٹ میں صوبائی ڈائریکٹر جنرل کے خصوصی ہدایات پر ویکسینشن مہم کا آغاذ کردیا ۔اس مہم میں مال مویشی میں مختلف امراض گل گھوٹو،چڑی مار اور پولٹری میں رانی کھیت کے خلاف مفت ویکسین فراہم کی جائے گی ۔مہم 23مئی سے 28مئی تک جاری رہے گی اس مہم میں عوام تعاون کا مظاہر ہ کریں تاکہ مہم کامیابی سے اختتام پزیر ہوسکیں ۔ سول وٹر نری ہسپتال بریکوٹ (گورتئی ) کے انچارج ڈاکٹر منظور حسین نے کہاکہ میں صوبائی ڈائریکٹر جنرل شیر محمد خان کے خصوصی ہدایات پر مہم شروع کردیا ہے ۔ضلعی ڈائر یکٹر بخت عالم خان اس مہم میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں ،انہوں نے کہاکہ اس مہم میں پانچ ٹیمیں ڈاکٹر ارشد علی کی سربراہی میں تشکیل دے دی گئیں ہیں ان ٹیموں میں سہیل خان وٹرنیری اسسٹنٹ ،شمس الھادی ،انور علی ،اسرار الحق اور محمد آمین پر مشتمل ہیں ۔23مئی سے 28مئی تک اس مہم میں ہزاروں کی تعداد میں مختلف مال مویشی کو مختلف امراض کے تدارک کے لئے ویکسین دی جائے گی ۔اس مہم میں عوام بھرپور تعاون کریں کیونکہ معمولی غفلت سے قیمتی مال مویشی کے ضائع ہونے کا قوی اندیشہ ہے ۔
638 total views, no views today


