بریکوٹ ، وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا کے معاؤن خصوصی ڈاکٹر امجدعلی نے کہاہے کہ صوبائی حکومت کے بہترین پالیسوں نے ثابت کردیا ہے عوام پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان پر مکمل اعتماد ہے ۔جلسہ سوات نے ثابت کردیا کہ سواتی عوام نے پاکستان تحریک انصاف کے حق میں فیصلہ دے دیا ۔وزیر اعظم پاکستان کے دورہ سوات کے موقع پر پرانے اعلانات پر سواتی عوام کو ایک بار پھر ٹرخا دیا ۔مذکورہ اعلانات گذشتہ 25سالوں سے عوام سن کر ان کے کان پک چکے ہیں اور سوات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کو عوام نے یکسر مسترد کردیا ۔وزیراعظم پاکستان کے مشیر انجینئر امیر مقام تعصب کا عینک اتار کرزمینی حقائق تسلیم کریں ۔وزیراعظم پاکستان نے سواتی عوا م کے ساتھ مذاق کرتے ہوئے کسٹم ایکٹ پر چشم پوشی اختیار کی جس کی وجہ سے سواتی عوام میں مایوسی پھیل گئی ہے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہاکہ ہم نے ثابت کردیا کہ سواتی عوام کے ساتھ کون مخلص ہیں ۔پاکستان تحریک انصاف محض اعلانات پر یقین نہیں رکھتا بلکہ سوات کے لئے اعلان کردہ ترقیاتی منصوبوں کو عملی جامہ پہنائیں گے ۔بریکوٹ ہسپتال کے ساتھ سوات کے دیگر تین ہسپتالوں کو بھی اپ گریڈیشن کے اعلانات کئے گئے ریت بجری پر ٹیکس کے خلاف کابینہ اجلاس میں آواز اٹھائی اور آج شکرالحمد اللہ ریت بجری پر ٹیکس ختم ہوگیا ۔انہوں نے کہاکہ حلقہ پی کے 82میں انڈسٹریل زون کے قیام سے علاقے میں روزگار کے مواقع وافر مقدار میں میسر ہوں گے اور شرح بے روزگاری میں کمی آجائے گی۔ ٹیکنکل یونیورسٹی کا قیام کے لئے کوششیں جاری ہیں انشاء اللہ یہ خواب بھی جلد حقیقت میں تبدیل ہو جائیگا ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کو ہیلی کاپٹر سے سوات کھنڈارات نظر آرہے ہیں مگر لنڈاکے سے کالام روڈ جو کہ وفاقی ادارے این ایچ اے کے ساتھ ہے کھنڈرنما ء روڈ کیوں نظر نہیں آیا ۔سوات میں کم وولٹیج اور لوڈشیڈنگ نے کاروباری پہیہ جام ہونے کے ساتھ ساتھ روزمرہ زندگی بری طرح متاثرکیا ہے ۔سوات کو آج سے سولہ سال پہلے جنرل پرویز مشرف کے دور میں سوئی گیس کے پائپ لائن بچھائے گئے مگر ابھی تک سوات میں اعشاریوں میں بھی سوئی گیس لوگوں کو نہیں فراہم ہوسکا۔انہوں نے کہاکہ ملاکنڈ ڈویژن ٹیکس فری زون ہے اور اس میں ٹیکس کا نفاذ انتہائی ظلم و بے انصافی کے مترداف ہے ۔وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا پرویز خٹک نے ملاکنڈ ڈویژن ٹیکس کے خلاف مراسلہ وفاقی حکومت کو ارسال کیا ہے مگر وزیر اعظم نے دورہ سوات کے موقع پر کسٹم ایکٹ کو مکمل طور پر نظر انداز کرنے سے سواتی عوام کے پریشانیوں میں اضافہ کردیا ۔
644 total views, no views today


