سوات سوات میں ایک بار پھر ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ، سوات کے علاقہ برہ بانڈی میں نامعلوم افراد کے فائرنگ ،آمن کمیٹی کا ممبر پولیس اہلکار سمیت جاں بحق ،جبکہ ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ،زخمی اہلکار کو فوری طبی امداد کیلئے سیدوشریف ہسپتال پہنچا دیا گیا ،کانجو پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج ۔پولیس ذرائع کے مطابق محمد خان اپنے سیکورٹی گارڈز سمیت علاقے میں سڑک کنارے کھڑے تھے کہ اچانک ٹارگٹ کلرز نے انکو فائرنگ شروع کرد ی جس کے وجہ سے آمن کمیٹی کا سابق چئیرمین محمد خان ولد بخت لالا اور پولیس اہلکار بخت بیدار جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک پولیس اہلکار بلال زخمی ہوگیا ہے ۔کانجو پولیس اسٹیشن نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردیا ہے ۔ فائرنگ کے بعد سیکورٹی فورسز اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ اپریشن شروع کیا، جس میں چھ مشتبہ لوگوں کو حراست میں لیا گیا ۔ ایوب بریج کے مقام پر کچھ دیر کیلئے سڑک کو گاڑیوں کیلئے بند کردیا گیا تھا جس کے باعث عوا م اور خصوصا سکولوں کے بچوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ فائرنگ کے واقعہ کے بعد علاقے کے عوام میں کافی خوف اور تشویش پایا گیا ۔رپورٹ :وقار سواتی
798 total views, no views today


