مینگورہ، قومی وطن پارٹی کے زونل چیئرمین فضل رحمان نونونے کہاہے کہ مرکزی حکومت ملاکنڈڈویژن کے عوام کا مذاق اڑانے کا سلسلہ بند کرے،وزیر اعظم نے دورہ سوات کے دوران کسٹم ایکٹ کے خاتمہ کا اعلان نہ کرکے عوام کو سخت مایوس کردیا ہے،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کا دورہ سوات مکمل طورپر ناکام رہا کیونکہ موصوف نے کسٹم ایکٹ کی واپسی کا اعلان نہ کرکے عوام کا مذاق اڑایا ہے جس کے سبب عوام میں سخت بے چینی پھیلی ہوئی ہے ،انہوں نے کہاکہ سوات کیلئے کسی قسم کا قابل ذکر منصوبے کا بھی اعلان نہیں کیا گیا جبکہ پرانے منصوبوں کا اعلان کرکے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کی گئی ہے،انہوں نے کہاکہ ملاکنڈڈویژن کے عوام مختلف حالات سے گزرے ہیں جس کی وجہ سے انہیں قدم قدم پر مسائل اور مشکلات کا سامنا ہے یہاں کے عوام کو ریلیف کی ضرورت ہے مگر ان کے کاندھوں پر ٹیکسوں کا بوجھ ڈالا جارہاہے جو انتہائی قابل افسوس امر ہے،انہوں نے کہاکہ ملاکنڈڈویژن میں کسی بھی صورت کسٹم ایکٹ قبول نہیں کریں گے بلکہ اس کے خلاف آخری حد تک جائیں گے کیونکہ یہاں کے عوام اور سیاسی پارٹیاں سب کسٹم ایکٹ کیخلاف ہیں لہٰذہ کسٹم ایکٹ کے خاتمے تک احتجاج جاری رکھیں گے۔
910 total views, no views today


