اسلام اباد،تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ طالبان بندوق کی نوک پر شریعت نافذ نہیں کرنا چاہتے۔ ملک میں امن کے قیام کے لئے طالبان اور حکومت کے مابین سیز فائر جاری رہنا چاہیئے۔کہتے ہیں کہ قبائلی لوگوں کو بھی امن مذاکرات کا حصہ ہونا چاہیئے۔اسلام آباد میں چیئر مین نیب کے خلاف درخواست کی سماعت سے قبل میڈیا سے بات چیت میں عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے اور جب تک نیب غیر جانبدار نہیں ہوگا،کرپشن ختم نہں ہوگی۔
انہوں نے کہاکہ چیئرمین نیب کی تعیناتی کا کیس بہت اہم ہے۔ طالبان سے حکومتی کمیٹی کے براہ راست مذاکرات کرنے کے سوال پر انہوں نے کہاکہ طالبان نے صرف امریکی جنگ سے نکلنے کا مطالبہ کیا ہے۔ عمران خان نے کہاکہ اللہ کرے پاکستان میں امن قائم ہوجائے۔
483 total views, no views today


