سوات،پاک فوج کے زیر انتظام معاشرے میں شدت پسندی کے رجحا نات اور میلانات کے خاتمے کیلئے مالاکنڈڈویژن کے 98 نوجوانو ں کی مشال کیر سنٹرپیتھام، سوات میں تربیت کامیابی سے مکمل ہوگیا، جنرل آفیسر کمانڈنگ مالاکنڈ آرمی ڈویژن میجر جنرل آصف غفور نے تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام نہ صرف امن وسلامتی کا مذہب بلکہ زندگی کا مکمل ضابطہ حیات بھی ہے جس میں دہشت گردی ، انتہاپسندی کی کوئی گنجائش نہیں ۔ ان خیالات کا اظہارجی او سی نے تقریب کے دوران کیا جو کہ پیتھام،سوات میں مالاکنڈ ڈویژن کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کی پیشہ وارانہ تربیت کے حوالے سے منعقد کی گئی تھی جس میں 98 نوجوانوں نے تربیت حاصل کی ۔اس تقریب کے مہمان خصوصی جنرل آفیسر کمانڈنگ مالاکنڈآرمی ڈویژن میجر جنرل آصف غفور تھے۔ ان کے علاوہ ڈی آئی جی آزادخان ، ڈی سی سوات عاطف الرحمن،ناظم اعلی محمدعلی شاہ ، بریگیڈز کمانڈرز ،سول اور فوجی افسران کے ساتھ ساتھ عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔اس تقریب کا مقصد پاک فوج کے زیر انتظام مشال کیر سنٹر کی پیشہ وارانہ تربیت کی مثبت کاروائیوں کو اجاگر کرنا تھا۔مشال کیر سنٹر نے مالاکنڈ ڈویژن کے نوجوانوں کی پیشہ وارانہ تربیت میں کلیدی کردار ادا کیا ہے ۔ تقریب کے دوران نوجوانوں نے حب الوطنی سے سرشار تقاریر،ملی نغمے ، علاقائی نغمے اور خاکے بھی پیش کئے ۔ جی اوسی نے مزید کہا کہ اس پیشہ وارنہ تربیت سے صرف 98 افراد نہیں بلکہ 98گھرانے مستفید ہونگے۔ تقریب کے آخر میں میجر جنرل آصف غفور نے پیشہ وارانہ تربیت میں اعلی کارگردگی کامظاہرہ کرنے والے نوجوانوں میں انعامات تقسیم کئے۔یاد رہے مشال کیر سنٹر پاک فوج کے زیر انتظام ایک ایسا ادارہ ہے جس میں بے ہنراوربے روزگارمالاکنڈڈویژن کے نوجوانو ں کو پیشہ وار نہ تربیت دیکر انکو ہنر مندبنایا جاتا ہے۔ اس سنٹر میں کارپینٹر ، کھڈی ، سلائی ، رزاعت ، الیکٹرک اور ویلڈنگ کا ہنرسکھایا جاتا ہے ۔ مقامی لوگوں نے پاک فوج کی اس خصوصی کاوش کو خوب سراہا اورپاک فوج اور میجر جنرل آصف غفور کا شکریہ ادا کیا۔
450 total views, no views today


