سوات ، محکمہ صحت ضلع سوات کے ترجمان نے کہا ہے کہ ڈینگی مچھر کے لاروا کے خاتمہ کیلئے چوتھے مرحلے کا اغاز ہوا ہے۔اس مہم میں پیرامیڈیکل سٹاف گھروں کے باہر اور لیڈی ہیلتھ ورکرز گھروں کے اندر چیکنگ کر رہی ہیں۔یہ مہم ضلع سوات کی تحصیل بابوزئی کے انتہائی حساس یونین کونسلوں میں مکمل کی جائیگی۔ جن میں مینگورہ سٹی کے 9اور قمبر و اڈیگرام شامل ہیں ۔ترجمان نے عوالناس اور منتخب نمائندوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ڈینگی مچھر کے لاروا کے خاتمے کیلئے سروے ٹیموں کے ساتھ بھر پور تعاون کریں تاکہ اس کا بر وقت خاتمہ ہو سکے۔
426 total views, no views today
Comments


