مٹہ، قومی وطن پارٹی کے صوبائی سینئر وزیر سکندر شیرپاو نے کہا ہے کہ عوام کی خدمت اور ملک کی ترقی کیلئے امن ضروری ہے۔ اسلئے پاکستان اور افغانستان کو ملکراس خطے میں امن کیلئے کردار ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ قومی وطن پارٹی عوام کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں۔لیکن عوام کو اپنے حقوق حاصل کرنے کیلئے قومی وطن پارٹی کا ساتھ دینا ہوگا۔ پختون قوم اور پختون قوم کی سر زمین موجودہ بحرانوں سے نکالنے کیلئے عوام کو قومی وطن پارٹی کے ساتھ شانہ بشانہ ہوکر قومی وطن پارٹی کو کامیاب الور آفتاب احمد خان شیرپاو کے ہاتھوں کو مضبوط کرنا ہوگا۔
نواز شریف نے دورہ سوات کی موقع پر ٹیکسوں پر خاموشی اختیار کرکے سوات کی عوام کو دھوکہ دیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مٹہ ما نڈل ڈاگ میں ایک شمولیتی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔جلسے سے فضل الرحمان نو نو۔شیر بہادر زادہ خان۔نصرواللہ خان۔حاجی تل حیات خان۔امجدعلی۔احمد گل شلمانی اوردیگر افراد نے بھی خطاب کیا۔جبکہ اس موقع پرجمعہ گل حاجی۔صفی اللہ۔جاوید۔تاجیحاجی اوردیگر افراد نیاپنے خاندانوں اورساتھیوں سمیت قومی وطن پارٹی میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کیا۔سکندر شیرپاو نے کہا کہ اس وقت قوم کو پانامہ لیکس کی بارے میں وضاحت کرنا چایئے۔انہوں نے کہا کہ پختونخوا میں قانون کی مطابق لوڈشیڈنگ کی جواز نہیں۔لیکن پھر بھی یہاں پر لوڈشیڈنگ کرنا یہا ں کی عوام کیساتھ زیادتی ہے۔ نواز شریف قوم کا دشمن ہے۔اسلئے وہ عوام دشمن پالیسیاں بناتے ہے۔ اگر پختوں قوم کو اپنے حقوق حاصل کرنا ہے۔تو انکو آفتاب احمد خان شیر پاو کا ساتھ دینا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ آئندہ دور قومی وطن پارٹی کا ہوگا۔اس موقع پر انہوں نے علاقے کیلئے واٹر چینل،ایک پل ،فنی تعلیم ،بجلی اور دیگر لاکھوں روپوں کی ترقیاتی کاموں کی اعلانات کئے۔بعد میں چپریال آ؛کر ایک شمولیتی پروگرام میں شیر ذادہ خان مرحوم کے فیملی جن سلیمان شاہ ،عبد اللہ شاہ،کمال شاہ،محمد شاہ و دیگر افراد مختلف پارٹیوں سے مستفی ہو کر قومی وطن پارٹی میں شامل ہو گئے۔صوبائی وزیر سیکندر شیرپاؤں نے پاڑی کا جھنڈا انکے حجرے پر لہرایا۔
264 total views, no views today


