کبل ، تحصیل کبل بجلی کے ناروا لوڈ شیڈنگ کے خلاف منتخب بلدیاتی نمائندگان سمیت عمائدین علاقہ کا ایکا ،سینکڑوں افراد کے ہمراہ واپڈا آفس کبل کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ،72گھنٹے مسلسل لوڈ شیڈنگ پر شدید برہمی کا اظہار،تحصیل ناظم ،ڈی ایس پی،ایس ڈی او کبل کے یقین دہانی پر مظاہرین پر امن طور پر منتشر ، گذشتہ کئی دنوں سے تحصیل کبل کے یونین کونسل دیولئی، کالاکلے ،توتانوبانڈئی ،قلاگے، شاہ ڈھیرئی اور مضافات میں ناروا لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری رہا جہاں فالٹ اور دیگر بہانوں سے لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 72گھنٹے تک پہنچ چکا تھا جس کے خلاف سینکڑوں افراد ضلعی کونسلر عبد الماک،شاہ سید،حمید خان،تحصیل ناظم عثمان غنی،محمد ذادہ،ویلج کونسل توتانوبانڈئی ناظم حبیب احمد،جنرل کونسلر نادر شاہ،یوتھ کونسلر اسد خان،کسان کونسلر نواب خان سمیت عبد الغفور اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات کے ہمراہ واپڈا آفس کبل پہنچ گئے جہاں پر انہوں نے واپڈا کے جانب سے شروع کردہ ناروا لوڈ شیڈنگ پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے زبردست مظاہرہ کیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ محکمہ واپڈا عوام کے صبر کا اامتحان لئے بغیر ناروا لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ فوری طور پر بند کریں اور فالٹ کے نام پر آئے روز طویل بجلی بریک ڈاون کرکے لوگوں کو بے وقوف بنانے سے گریز کریں بصورت دیگر سخت اقدام پر مجبور ہونگے انہوں نے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لئے بجلی اڈہ کو ہزارہ سے سرسینئی چوک منتقل کرنے کا بھی پرزور مطالبہ کیا اس موقع پر تحصیل ناظم کبل،ڈی ایس پی اور ایس ڈی او واپڈا نے بلدیاتی نمائندوں سے مذاکرات کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ مجبوری کے تحت بجلی بند کی جاتی ہے جبکہ واپڈا اہلکاروں کے کمی کی وجہ سے فالٹ کی صورت میں بجلی بندش طوالت کا شکار ہوجاتی ہے انہوں نے یقین دلایا کہ مستقبل میں بجلی کی ترسیل کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی جس پر مظاہرین پر امن طور پر منتشر ہوگئے۔
572 total views, no views today


