بریکوٹ ، ضلع سوات محکمہ صحت اور یونیسف کے تعاون سے ماں و بچے کی صحت کا ہفتہ 30مئی سے شروع ہو گا اور 04جون تک منایا جائے گا۔اس مہم میں نیشنل پروگرام خاندانی منصوبہ بندی وبنیاد ی صحت ضلع سوات کے تمام سٹاف بھر پور حصہ لے گی اور ماں بچے کی صحت کے ہفتہ منانے کے سلسلے میں تمام انتظامات مکمل ہوچکے ہیں ۔ماں بچے کی صحت کے ساتھ ساتھ ڈینگی سے بچاؤ کے احتیاطی تدابیر بھی بتائیں گے ۔ان خیالات کا اظہار نیشنل پروگرام خاندانی منصوبہ و بنیادی صحت ضلع سوات کوارڈینٹر ڈاکٹر ذیشان خان نے بریکوٹ میڈیا سے خصوصی ملاقات میں کیا۔انہوں نے کہا کہ ضلع سوات میں ماں و بچے کی صحت کا ہفتہ30مئی سے شروع ہوکر 04جون تک ہو گا اور اس مہم میں نیشنل پروگرام خاندانی منصوبہ بند ی وبنیاد ی صحت کے تما م لیڈی ہیلتھ ورکرز ،سپروائرز ،و دیگر عملہ محکمہ صحت کے ساتھ مکمل ساتھ دے گی۔انہوں نے کہا کہ ماں و بچے کی صحت کے ہفتے کی بہت اہمیت ہے کیونکہ پاکستان میں اب بھی زیچہ و بچہ کی شرح اموات ایشیاء میں زیادہ ہے اور اس کی اصل وجوہات لاعلمی ،طبی سہولیات کا فقدان اور گندگی ہے۔اس ہفتے میں لیڈی ہیلتھ ورکرز ہر گھر کو جاکر حاملہ خواتین کو طاقت کی ادویات اور تشنج کے ٹیکے لگائیں جائیں گے۔ ۔انہوں نے کہا کہ ہم تعلیم یا فتہ اور سماجی حلقوں سے اپیل کر تے ہیں کہ وہ ہمارے ساتھ دیں اور اس مہم کو کامیاب بناکر ہم اپنا مطلوبہ مقاصد بہتر طور پر اصل کریں کیونکہ یہ ہمارا قومی فریضہ ہے ۔
600 total views, no views today


