بریکوٹ ، علاقہ ابوہا اور نویکلے کے عوام نے شموزئی اور کوٹہ فیڈر نہ دینے کے خلاف بٹ خیلہ جانے والی گریوٹی سکیم منصوبے کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر بریکوٹ کے افس کے سامنے پرامن احتجاجی مظاہر ہ کیا ۔احتجاجی مظاہرے کے دوران انہوں نے پلے کارڈ اٹھارکھے تھے ۔پرامن مظاہرین نے گریوٹی سکیم نامنظور نامنظور کے نعرے لگا ئے ۔مظاہر ہ سے خطاب کرتے ہوئے بخت آفسر خان ،محمد شاہ خان نے کہا کہ بریکوٹ گریوٹی منصوبہ کو کسی بھی صورت نہیں مانتے کیونکہ چکدرہ اور ملاکنڈ انجیسی کے عوام نے چکدرہ گرڈ اسٹیشن سے شموزئی اور کوٹہ کے فیڈروں کے کھمبے اکھاڑ دئیے۔محکمہ واپڈا کے ٹیکنیکل ماہرین کے مطابق چکدرہ گرڈ پر ان فیڈروں پر کوئی اثر نہیں پڑتا ہے پھر بھی شموزئی اور کوٹہ فیڈر ز پر چکدرہ اور ملاکنڈ ایجنسی کے ممبران اسمبلی اور ادنزئی جرگہ نے شموزئی اورکوٹہ فیڈرز پھر کام رکوا دیا ۔انہوں نے کہاکہ گریوٹی منصوبے کے پائپ ٹانگ کے زمینیں جو کہ مشترکہ زمینیں ہیں ہم ان زمینوں میں پائپ بچھانے کے لئے تیار تھے مگربٹ خیلہ پبلک ہیلتھ والے ہماری آباد باغات میں پائپ بچھانے پر اڑے ہوئے تھے اس کے خلاف ہم نے عدالت میں کیس دائر کیا ہوا ہے مگر اب شموزئی اور کوٹہ فیڈر ز کے بندش کے خلاف ہم گرویٹی منصوبے کے پائپ کے بچھانے کو کسی بھی صورت میں تیار نہیں ہیں چاہے جو بھی ہو۔اس موقع پر علاقے کے دیگر عمائدین محمد پرویز ،محمد ملک ،بخت نصر خان ،شوکت خا ن،لطیف خان کے علاوہ دیگر موجود تھے
568 total views, no views today


