سوات، سیر کے لئے جانے والے دسویں جماعت کے طالبعلم کی لاش کو شنگرئی جھیل سے نکالی گئی ، پانچ دن قبل نجی سکول کے زیر اہتمام مطالعاتی دورے پرجانے والے سیاحتی مقام شنگرئی میں پچاس بچوں میں سے ایک غائب ہواتھا ، جن کے بارے میں خدشہ تھاکہ وہ شنگرئی جھیل میں ڈوب گیاہے ان کی تلاشی شروع کردی گئی جن میں ریسکیو کے اہلکاروں نے پانچ دن بعد نوجوان عمران ولد علی سکنہ سخاچینہ چارباغ کی لاش کو جھیل سے نکال لیا۔ ریسکواپریشن میں ضلع شانگلہ سے تعلق رکھنے والے ماہر غوطہ خوروں کی بھی مددلی گئی تھی ، نوجوان طالبعلم کی لاش کو ورثاء کے حوالہ کردیاگیا، جب لاش علاقے میں پہنچادی گئی تو کہرام مچھ گیا۔ بعدمیں نوجوان کو آبائی قبرستان میں سپرد خاگیاگیا۔
588 total views, no views today
Comments


