مینگورہ، متاثرین اراضی ایئر پورٹ کو زہ بانڈئی کے متاثرین سے زیادتی ہورہی ہے انصاف دلاکر رہونگی ، اسمبلی فلور پر آواز اٹھاؤنگی اگر پھر بھی جائز معاوضہ نہیں ملا تو احتجاج شروع کردونگی ، ان خیالات کا اظہار شاہی خاندان کی بہو ایم این اے مسرت احمد زیب نے کوزہ بانڈئی میں متاثرین ائیر پورٹ کیساتھ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ کہیں پر بھی ایسا نہیں دیکھا کہ اراضی اپنی مرضی کی قیمت پر لی جائے ، حکومت کو چاہیئے کہ مارکیٹ ریٹ پر اراضی کی قیمت اداکرکے متاثرہ لوگوں کو معاوضہ دیاجائے ، انہوں نے کہا کہ متاثرین اراضی کے حوالے سے اسمبلی فلور پر بات کی ہے ار کرونگی اس دوران متاثرہ اراضی مالکان نے فریاد کرتے ہوئے کہا کہ تین سال سے سول ایوی ایشن والوں نے اراضی اپنی قبضہ میں لی ہے نہ فصل کاٹنے کو چھوڑتے ہیں اور نہ ہی باغات کو یہاں تک کہ اراضی پر گزرنے بھی نہیں دیتے ، معاضہ بھی تاحال نہیں ملا ہے ، انہوں نے یہ بھی کہا کہ مکان کی دوسری چھت کی تعمیر پر بھی بابندی ہے ، اس پر ایم این اے مسرت احمد زیب نے کہا کہ بجٹ اجلاس میں اس اہم مسئلے پر بات کرونگی ، انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیئے کہ متاثرہ اراضی مالکان کو فوری معاوضہ اور مارکیٹ ریٹ پر قیمت فراہم کریں کیونکہ سوات پہاڑی علاقہ ہے اور اس میدانی اراضی کم ہے اس نسبت سے زمین کی قیمتیں زیادہ ہے ، انہوں نے کہا کہ سوات کے عوام نے ملک کی بقاء کیلئے قربانیاں دی ہے انہی قربانیوں کو مد نظر رکھ کر ان کی حوصلہ افزائی کی جائے ، انہوں نے کہا کہ حکومت نے اراضی متاثرین کی حوصلہ افزائی نہیں کی تو ان پانچ سو خاندان کے ساتھ سڑکوں پر آکر احتجاج شروع کردو نگی ،تقریب سے جہان شیر خان ، محب الحق ، ڈاکٹر علی رحمان و دیگر متاثرین بھی خطاب کیا۔
736 total views, no views today


