سوات کی سیاحتی مقام بحرین کے علاقہ گورنئی میں سواریوں کے گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے چھ افراد جاں بحق، جبکہ چار شدید زخمی ہوگئے زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ، پولیس سٹیشن بحرین کے مطابق بحرین کے علاقے گورنئی میں جیب موڑ کاٹتے ہوئے گہرے کھائی میں جاگری جس کی وجہ سے چھ افراد جاں بحق اور چار زخمی ہوئے جیب بحرین سے قریبی گاؤں گورنئی جارہی تھی
جیسے ڈرائیور ندار اللہ چلارہے تھے خراب روڈ کے باعث گہری کھائی میں جاگری جاں بحق ہونے والوں میں مسلم ، افضل، محمد رفیق اور فیاض ساکنان گورنئی شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں شیراز، ڈرائیور ندار اورایک خاتون صوفیہ شامل ہے مقامی لوگوں نے اپنے مددآپ کے تحت متاثرہ لوگوں کو امداد دی زخمیوں کو قریبی ہسپتال مدین پہنچادی گئی جن میں ایک کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔
323 total views, no views today


