مینگورہ ، سابق صوبائی وزیر اور عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی ایڈیشنل سکرٹری واجد علی خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت اور ممبران اسمبلی ڈاکٹروں کے خلاف انتقامی کاروائی کے بجائے ہسپتالوں کو ادویات اور سہولیات فراہم کریں اور عوام سے گیا گیا صحت کا انصاف کا وعدہ پورا کریں ، سیدو گرپ آف ہاسپٹلز کے ڈاکٹر جمیل کے خلاف انتقامی کاروائی کی شدید مذمت کرتے ہیں حکومت پوری طور پر ان کا ڈی آئی خان کو کیاگیا تبادلہ منسوخ کریں ، انہوں نے کہا کہ حکومت کی ذمہ اری ہے کہ وہ عوام کے علاج معالجے کیلئے ادویات اور دیگر سہولیات فراہم کریں جبکہ ڈاکٹروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ مریضوں کو بہتر طبی امداد فراہم کریں لیکن صوبائی حکومت نے سہولیات کی فراہمی کے بجائے سیدو گروپ آف ہاسپٹلز کے ڈاکٹر جمیل کو انتقامی سیاست کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں ڈی آئی خان کو تبدیل کردیا جسکی ہم پر زور مذمت کرتے ہیں ، حکومت فوری طور پر ان کا تبادلہ منسوخ کریں ۔
508 total views, no views today


