بریکوٹ،پاکستان تحریک انصا ف نائب ناظم تحصیل بریکوٹ ڈاکٹر عزت الرحما ن نے کہاہے کہ بلوکلے رابطہ پل پر گذشتہ روز اخبارات میں جو خبر شائع ہوا تھا اس میں کوئی حقیقت نہیں ہے ۔مذکورہ رابطہ پل کی منظوری ہوچکی ہے اور بہت جلد اس پر تعمیراتی کام شروع ہوجائے گا ۔ان خیالات اظہار انہوں نے بریکوٹ میڈیا نمائندوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہاکہ پاکستا ن تحریک انصاف نے پسماندہ علاقوں میں جو ترقیاتی کام کئے اس کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی ۔اس وقت جور بانڈی نری بنڑ روٖ ڈ پر تعمیر کام جاری ہے جس پر پچاس لاکھ روپے لاگت آئے گی ۔انہوں نے کہاکہ بلو کلے کے رابطہ پل کے لئے فنڈ ز منظور ہوچکے ہیں اور رمضان کے بعد اس پر تیزی سے کام شروع ہوجائے گا انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کے ممبران اسمبلی نے سیاست کو نیا رخ دیا اور روایتی سیاست کو دفن کردیا جس سے بعض سیاسی قائدین گھبراہٹ کا شکارہوچکے ہیں اور وہ بغیر تصدیق کے اخباری بیانات شائع کرتے ہیں ۔انشاء اللہ بتدریج علاقے کے محرومیوں کا ازالہ کریں گے ۔
676 total views, no views today


