سوات،سوات کے حسین وادی مالم جبہ سڑک پر کام بغیر کسی وجہ بند کردیا گیا، مشینری منتقل ، سڑک خراب اور گردوغبار کی وجہ سے سیاحوں کی توجہ کم ہونے لگی ، مقامی افراد کو شدید مشکلات کا سامنا، ذرائع کے مطابق سوات کے حسین وادی مالم جبہ سڑک کی تعمیر کا وعدہ دو سال قبل وزیر اعلیٰ نے اپنے دورہ سوات کے موقع پر کیا تھا، گزشتہ سال سڑک کی تعمیر کا کام شروع ہوگیا، ابتدائی طور پر پینتیس کلومیٹر سڑک کی چوڑائی بڑھانا ہے، جس پر کام شروع کیا گیا، مالم جبہ ٹاپ تک پہاڑ کو کاٹا گیا ہے، لیکن ابھی تک ملبہ ہٹایا نہیں جاسکا، جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرناپڑر ہا ہے، اس کے علاوہ سڑک کی انتہائی خستہ حالی کی وجہ سے سیاحوں کی توجہ بھی مالم جبہ دیکھنے میں کم ہو کر رہ گئی ہے،صوبائی حکومت نے سڑک کیلئے 72 کروڑ روپے منظور کئے ہیں ، لیکن نامعلوم وجوہات کی بناء پر اب سڑک پر تعمیراتی کام بند ہوچکا ہے جبکہ مشینری بھی سڑک سے منتقل کی گئی ، سیاحوں کا کہنا ہے کہ حکومت کی عدم توجہ کی وجہ سے مالم جبہ کی خوبصورتی ویران ہو رہی ہے۔ حکومت فوری طور پر سڑک تعمیر کرے تاکہ زیادہ سے زیادہ سیاح وادی اسکے۔
454 total views, no views today


