سوات ، چےئرمین ڈیڈیک سوات ایم پی اے فضل حکیم خان نے کہا ہے کہ پی کے 80 سوات کو ایک مثالی حلقہ بنانے پر عملی کام جاری ہے جو عنقریب مکمل ہو گا اور اس میں تمام بنیادی ضروریات تر جیحی بنیادوں پر فراہم کی جائیں گی۔وہ گزشتہ روز ملابابا مینگورہ میں شمولیتی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔انھوں نے کہا کہ پاکستان تحر یک انصاف کے رہنماء خالی نعروں پر یقین نہیں رکھتے اور یہی وجہ ہے کہ پی کے 80میں سڑکوں کی تعمیر ،گلی کوچوں کی پختگی ، پینے کے صاف پانی کی سپلائی ، بجلی ٹرانسفامروں کی فراہمی اور قبرستانوں کی چاردیواری وغیر ہ کی منصوبوں پر کروڑوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں ۔فضل حکیم خان نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے والوں کا خیر مقدم کیا اور انھیں ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔اس موقع پر اکبر علی خان نے خاندان اور سینکڑوں ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔
478 total views, no views today


