بریکوٹ، لنڈاکے چیک پوسٹ پر کامیاب کاروائی کے دوران اعلیٰ کوالٹی کا بھاری مقدار میں چرس برآمد ،ملز م کو گرفتار کرکے مزید تفتش شروع کردی ۔یاد رہے قلیل مدت میں لنڈاکے چیک پوسٹ پر 143کلو چرس پکڑی گئیں ہیں ۔پولیس رپورٹ کے مطابق لنڈاکے چیک پوسٹ پر چیکنگ کے دوران موٹر کار نمبر LEC6494محمد راجد ولد عیداکبرساکن برقمبر خیل باڑہ ایجنسی کو اشارہ کرتے ہوئے روک لیا ۔تلاشی کے دوران موٹر کار کے خفیہ خانوں سے دس کلو اعلیٰ کوالٹی چرس برآمد ہوئی۔اس موقع پر انچار ج لنڈاکے پوسٹ بختی رحمن خان نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ لنڈاکے چیک پوسٹ سوات کے مین گیٹ پر ہے اس لئے پولیس ہر شخص پر کھڑی نظر رکھتاہے ہماری بھرپور کوشش ہے کہ منشیات کے سوداگروں کو اسی چیک پوسٹ پر قابو کریں کافی حد تک کامیابی حاصل کی ہے اور اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے جرائم پیشہ افراد کے لئے لنڈاکے چیک پوسٹ کراس کرنا ناممکن بنادیا ہے
500 total views, no views today


