بریکوٹ، بریکوٹ شاہی نگر میں چار سالہ معصو م بچی کو تیز رفتار ٹیونس گاڑی نے سڑک کنارے ٹکر مار ی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر جاں بحق ہوگئی جبکہ ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔تھانہ غالیگے نے رپورٹ درج کردی ۔واقعات کے مطابق بریکوٹ شاہی نگر میں زرقا ن ولد مراد خان سے میوہ خریدنے جارہی تھی جیسے سڑک کنارے کھڑ ی ہوئی تو اسی اثنا ء میں ایک ٹیونس گاڑی جس کے شیشے پر دل لگی لکھی گئی تھی نے تیزرفتاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے زور دار ٹکر ماردی اور وہ موقع پر جاں بحق ہوگئی ۔علاقے کے لوگو ں نے بھرپور کوشش کی کہ ڈرائیور کو قابو کرے مگر وہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔
620 total views, no views today
Comments


