مینگورہ، تحصیل کونسلر مکانباغ شوکت علی خان نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ تجاوزرات کی آڑ میں غریب لوگوں کو حرااساں کرر ہی ہے ، میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ مکان باغ اور لنڈیکس میں ضلعی انتظامیہ ناجائز تجاوزات کی آڑ میں غریب لوگوں کے گھروں کو مسمار کرکے ان سے سروں کے سائے چھیننے کی کوشش کررہی ہے اور غریب لوگوں کیلئے مشکلات پیدا کررہی ہے ، انہوں نے کہا کہ اگر ضلعی انتظامیہ نے غریب عوام کے ساتھ نا انصافی بند نہ کی تو مکان باغ ،لنڈیکس کے عوام کو سڑکوں پر نکال لیں گے جس کی تمام ذمہ داری انتظامیہ پر ہوگی ۔
538 total views, no views today
Comments


