بریکوٹ، صوبائی وزیر زراعت خیبر پختون خوا سردار اکرام اللہ گنڈا پور نے لنڈاکے کے مقام پر ہائی رؤف ٹنل منصوبے کا معائنہ کیا۔معائنے کے دوران انہوں نے مختلف سبزیوں کے بہترین پیداوار پر اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ محمکہ زراعت ضلع سوات اور تحصیل بریکوٹ کے زمینداروں کے مشترکہ کاؤشوں کی بدولت :منصوبہ برائے پیداوار زرعی ترقی اورخوارکی خود کفالت منصوبہ کامیاب ہوا جس پر میں خراج تحسین پیش کرتاہوں ۔ قدرت نے سوات کو زرخیز زمین سے نوازا ہے ۔اس سے ہمیں بھرپور استفادہ حاصل کرنا وقت کا اہم ترین ضرورت ہے صوبائی حکومت زمینداروں اور کسانوں کو ریلیف دینے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی ۔ ائندہ بجٹ میں زراعت کی ترقی کے لئے خاطر خواہ فنڈز مختص کردیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز صوبائی وزیر زراعت خیبر پختون خوا سردار اکرام اللہ گنڈا پور نے سوات کے دورے کے موقع پر لنڈاکے میں “زرعی ترقی اورخوارکی خود کفالت منصوبہ”کے تحت ہائی رؤف ٹنل کا معائنہ کیا ۔اس موقع پر ایڈیشنل سیکر ٹری زراعت خیبر پختون خوا شوکت یوسفزئی ،ڈی جی خیبرپختون خوا ایکسٹینشن اقبال حسین ،ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر زراعت سوات فضل مولاخان،انچارج زرعی فارم سروسز مشتاق احمد،فارم سروسز سنٹر صدر طاہر خان ،جنرل سیکرٹری محمد شاہ خان ،امان اللہ خان ،زرعی فارم سروسز کے فیلڈ اسسٹنٹ زبیر شاہ اور محمد سعید بھی موجودتھے ۔ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر زراعت فضل مولاخان نے وزیر زراعت کو اس بارے میں بریفینگ دیتے ہوئے کہاکہ ہائی رؤف ٹنل لنڈاکے ملاکنڈ ڈویژن میں سب سے پہلا ٹنل لنڈاکے کے مقام پر قائم کردیا اس ٹنل پر 2لاکھ 50ہزار روپے خرچ آیا ہے جسمیں صوبائی حکومت کی طرف سے 60فیصد جبکہ زمیندار کی طرف سے 40فیصد اشتراک ہے۔پہلے تجربانی ٹنل میں ٹماٹر،کھیرا ،ٹینڈا سبزوں کو اگائے ہیں ۔اس ٹنل کا اصل مقصد بے موسم سبزوں کو اگانا ہے ۔جسمیں ہم نے سو فیصد کامیابی حاصل کی ہے اور اب عنقریب تین نئے ہائی رؤف ٹنل کا قیام عمل میں لائیں گے ،فارم سروسز کے عہدیداروں نے وزیر زراعت سے اپیل کرتے ہوئے کہ سوات کے پھل دنیا کے بہترین پھلوں میں شامل ہیں اگر شپتالوں سے بنے والے جوس کارخانے قائم کیں جائیں تو یہاں کے معاشی حالات پر اچھے اثرات مرتب ہوں گے اس کے علاوہ انصاف فوڈ سیکورٹی منصوبے میں گندم کے بیج کے ساتھ کھاد کو بھی شامل کیا جائے جس پر بعد میں صوبائی وزیر زراعت نے یقین دھانی کراتے ہوئے کہاکہ انشاء اللہ صوبائی حکومت سوات کے زمینداروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی بھرپور کوشش کرے گی
452 total views, no views today


