مینگورہ، پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما شہریار امیر زیب نے کہا ہے کہ ملاکنڈ ڈویژن سے کسٹم ایکٹ کا خاتمہ نہ کرنا ملکی سلامتی کی جنگ لڑنے والوں کے ساتھ سراسر ظلم و ناانصافی ہے ، میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن 1969سے ٹیکس فری زون ہے اور یہاں کے غریب عوام نے ملکی سلامتی کی جنگ میں جو قربانیاں دی ہیں وہ پورے دنیا کے سامنے ہیں ، انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے بعد سیلاب اور زلزلے نے یہاں کے عوام اور معیشت کو جو نقصان بہنچایا ہے ، اسکی ریکوری پر سالہاسال لگیں گے ، لہٰذا مرکزی اور صوبائی حکومت کو چاہیئے کہ وہ یہاں کے مصیبت زدہ لوگوں کو ریلیف دیں ، انہوں نے کہا کہ اگر فوری طور پر کسٹم ایکٹ کے نفاذ کا فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اور عنقریب تمام سیاسی پارٹیوں سے مشاورت کے بعد آئندہ کیلئے لائحہ عمل تیارکیا جائیگا اور اگر امن و امان کی صورتحال خراب ہوئی تو اسکی تمام تر ذمہ داری مرکزی اور صوبائی حکومت پر ہوگی ۔
422 total views, no views today


