مینگورہ، شوہر کے تشددکا نشانہ بننے والی شمع نامی خاتون والدین کے ہمراہ میڈیا کے سامنے پہنچ گئی جہاں پرمیڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عرصہ درازسے شوہر کا تشددبرداشت کررہی ہوں ،اب اس نے دوسری شادی رچالی ہے ،حکومت تحفظ اورانصاف فراہم کرے،متاثرہ خاتون اورمینگورہ کے محلہ گنبدمیرہ کے رہائشی ان کے والد روشن نے تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہاکہ ان کی بیٹی شمع کی شادی کئی سال قبل تحصیل مٹہ کے رہائشی سے ہوئی تھی جس سے دوبیٹیاں بھی ہیں مگر شوہر اسے روزروز مار تا پیٹتاہے اورچند دن قبل شمع پر اس قدرتشددکیا کہ اس کا ہاتھ ٹوٹ گیاجس کے بعد ہم نے مٹہ پولیس اسٹیشن میں رپورٹ درج کرائی تاہم بعدازاں وہ ضمانت پر رہا ہوگیا،اس موقع پر متاثرہ خاتون شمع نے بتایا کہ وہ شادی سے لے کر اب تک شوہر کا تشدداورمظالم برداشت کرتی چلی آرہی ہے ،وہ خودسعودی میں ہوتا اوراس دوران میں سسرال میں ہوتی ہوں اورجب واپس آتا ہے تو مجھے گھر لے جاکر تشددکا نشانہ بنانے لگتا ہے جس میں ان کا پوراگھرانہ اس کا ساتھ دے رہاہے،انہوں نے کہاکہ شوہر نے دوسری شادی کی ہے جس کے بعد مجھ پر تشددکا سلسلہ مزید تیز کردیا جسے مزید برداشت کرنے کو تیار نہیں،متاثرہ خاتون اور ان کے والد نے کہاکہ ملزم اس وقت ضمانت پر ہے جس سے انہیں خطرہ ہے لہٰذہ حکام اورحکومت اپیل کرتے ہیں کہ وہ ملزم کو گرفتار کرکے سزادلائیں اور ہمیں تحفظ وانصاف فراہم کریں۔
436 total views, no views today


