مینگورہ ، حکومت خیبر پختونخوا اور ایس آر ایس پی کے زیر اہتمام ضلع کونسلر اور عوام کے منتخب نمائندوں کی تربیت کیلئے 3 روزہ ورکشاپ پی ٹی ڈی سی ہوٹل سوات میں جاری ، ایڈیشنل اے ڈی لوکل گورنمنٹ سوات داختر سردار المک کی بریفنگ اور ضلع کونسل کے ممبران کے سوالات کے جوابات کا تفصیلی جوابات دیئے ، ممبران نے اجلاس میں حاضری ، فنڈز ، ٹیکسیز اور محصولات کے حوالے سے اور بلدیاتی نظام میں خواتین کونسلرز کی اہمیت پر تفصیل سے روشنی ڈالی گئی، ضلع کونسلر سوات کے ممبران شجاعت علی خان ، قجیر خان ، فیروز شاہ خان ایڈوکیٹ ، فضل ربی ، سید آصف علی شہزاد ، محمد سراج خان ، زمین خان ، حاجی فضل معبود اور خواتین ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی ، اے اے ڈی ڈاکٹر سردار الملک نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ضلع ، تحصیل اور ویلیج کونسلر ز اپنی اور مدنی بڑھانے اور ملازمین کی تنخواہوں کیلئے ٹیکسزاور شرح وصولی کیلئے اقدامات کرسکتے ہیں تاہم اس میں ڈبل وصولی کے خلاف کاروائی ہوگی ، انہوں نے کہا کہ شہری اور دیہی علاقوں میں سہولیات کی کمی اور فراہمی کیلئے تمام کونسل پوری طرح اتفاق رائے سے کچھ بھی کرسکتا ہے ، انہوں نے کہا کہ ضلع تحصیل اور ویلیج کونسل کے لازمی اخراجات اور سٹیشنری کی فراہمی کیلئے رقم بلاک نہیں کی جائیگی ، اس سلسلے میں حکومت کی جانب سے ممبرز کیلئے اخراجات کی مد اعزازیہ فراہم کی جائیگی ، انہوں نے کہا کہ مقررہ کام کیلئے منظور شدہ فنڈز دوسرے کاموں میں استعمال کرانے کی اڈٹ کی جائیگی ، تربیتی نشست میں ممبران نے مختلف امور فنڈز کے استعمال اور اختیارات کے حوالے سے تفصیل سے اگاہی حاصل کی ۔
562 total views, no views today


