سوات ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ آتھارٹی (ایس ڈی ڈی اے ) کے قانونی تقاضے پوری کرنے کیلئے دی ٹاون سکول اینڈ کالج نے انتظامیہ نے اپنا گرلز سیکشن کو رہائشی بلڈنگ سے سکول کے مین بلڈنگ کو منتقل کردیا ۔رپورٹ کے مطابق سوات کے ٹاون شپ میں واقع دی ٹاون سکول اینڈ کالج اور انتظامیہ گزشتہ کئی سالوں سے علاقے میں تعلیم کے حوالے سے اپنے جدوجہد میں مگن ہے اور بوائز اور گرلز دونوں سیکشن میں علاقے کے عوام کو تعلیم کے سہولت پہنچانے میں مصروف ہے ۔ اس سلسلے میں گزشتہ کئی مہینوں سے سکول کا گرلز سیکشن ٹاون میں واقع ایک رہائشی بنگلے کو شفٹ کردیا گیا تھا جس کے بعد سوات ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ آتھارٹی کے حکام نے بار بار ان کو نوٹس جاری کیا کہ وہ رہائشی بنگلے کو خالی کرائیں کیونکہ ٹاون شپ میں رہائشی بنگلوں میں سکول کے اجازت نہیں ہے ۔ اس سلسلے میں گزشتہ روز دی ٹاون سکول اینڈ کالج کے انتظامیہ نے قانونی تقاضے پورے کرنے کیلئے گرلز سیکشن کو خالی کرکے مین بلڈنگ منتقل کردیا گیا ۔رپورٹ : وقار احمد سواتی سے
519 total views, no views today


